سوچھ بھارت پروگرام

یلاریڈی 6 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلاریڈی کے لنگا ریڈی پیٹ علاقہ میں حیدرآباد سے تعلق رکھنیو الے ای سی ایس فینانشل سرویس لمیٹیڈ کمپنی کے 60 افراد عملہ نے سوچ بھارت پروگرام منعقد کیا ۔ اس موقع پر کمپنی سی سی او چندرا شیکھر نے کہا کہ اس علاقہ سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد ہماری کمپنی میں کام کررہے ہیں ۔ اس لئے کمپنی کی جانب سے یہاں

یلاریڈی 6 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلاریڈی کے لنگا ریڈی پیٹ علاقہ میں حیدرآباد سے تعلق رکھنیو الے ای سی ایس فینانشل سرویس لمیٹیڈ کمپنی کے 60 افراد عملہ نے سوچ بھارت پروگرام منعقد کیا ۔ اس موقع پر کمپنی سی سی او چندرا شیکھر نے کہا کہ اس علاقہ سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد ہماری کمپنی میں کام کررہے ہیں ۔ اس لئے کمپنی کی جانب سے یہاں پر سوچھ بھارت پروگرام منعقد کیا گیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر کمپنی نے لنگا ریڈی پیٹ کو گود لے لیا ہے اب یہاں پر ترقیاتی کام انجام دیئے جائیں گے ۔ اگر اس علاقہ میں اور کوئی بیروزگار ہوں کو کمپنی میں روزگار دیا جائے گا ۔ اس موقع پر پرائمری اسکول پر صفائی کا کام کیا گیا ۔ اس موقع پر سرپنچ دیویندر ، سرینواس بی جے پی قائدین میں لکشمی نارائنا، صدر مدرس لنگیا ،مدرس وشوناتھ موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT