Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / سوچھ حیدرآباد مہم میں مسلمانوںکا مثبت ردعمل

سوچھ حیدرآباد مہم میں مسلمانوںکا مثبت ردعمل

حیدرآباد ۔ 16 مئی (سیاست نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کردہ سوچھ حیدرآباد پروگرام کے آغاز ہی سے شہریوں بالخصوص مسلمانوں کا غیرمعمولی ردعمل ظاہر ہورہا ہے۔ کسی بھی سرکاری پروگرام و اسکیم پر مسلم سماج کا اس طرح کا یہ منفرد ردعمل ہے۔ تاہم پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے مسلمانوں سے ان کے ردعمل کے تعلق سے پوچھنے پر ان کا کہنا ہے

حیدرآباد ۔ 16 مئی (سیاست نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کردہ سوچھ حیدرآباد پروگرام کے آغاز ہی سے شہریوں بالخصوص مسلمانوں کا غیرمعمولی ردعمل ظاہر ہورہا ہے۔ کسی بھی سرکاری پروگرام و اسکیم پر مسلم سماج کا اس طرح کا یہ منفرد ردعمل ہے۔ تاہم پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے مسلمانوں سے ان کے ردعمل کے تعلق سے پوچھنے پر ان کا کہنا ہے کہ صفائی اور پاکی مذہب اسلام کا بنیادی عمل ہے اور یہ پہلا موقع ہیکہ مذہبی اصول کو سرکاری طور پر عمل کرنے کا موقع فراہم ہوا ہے۔ سماج کی صفائی، پاکی اور راستہ سے تکلیف دہ چیزوں کو ہٹانا اسلامی تعلیمات کا بنیادی حصہ ہے اور ایک اعزاز سے کم نہیں کہ ہم ان ہی مذہبی تعلیمات پر سرکاری اعزاز کے ساتھ عمل کررہے ہیں۔ اس سے مزید تقویت اور یہ پروگرام کافی مددگار ثابت ہوگا۔ سوچھ حیدرآباد پروگرام کے تحت آج ہمایوں نگر کے علاقہ میں ڈائرکٹر جنرل آف پولیس تلنگانہ اسٹیٹ مسٹر انوراگ شرما نے پروگرام کا آغاز کیا تو وہیں نامپلی کے علاقہ میں سٹی پولیس کمشنر مسٹر مہندر ریڈی نے اس تاریخی سوچھ حیدرآباد پروگرام کا افتتاح کیا۔ صحت و صفائی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے شہریوں کیلئے پرسکون و آرام دہ شہر بنانے کی کوشش کے تحت اس پروگرام کو حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر شروع کیا گیا ہے۔ تاہم عوامی نمائندوں کو خاطرخواہ مقام اور پروگرام کی پالیسی میں شامل نہ کرنے کے الزامات پر اس پروگرام میں عوامی دلچسپی اور تعاون و شمولیت سے متعلق شکوک و شبہات تھے۔ تاہم شہریوں بالخصوص مسلمانوں کے تعاون نے تو اس تاریخی پروگرام کی اہمیت ہی کو بڑھا دیا اور اپنے ماحول کی صفائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ ہمایوں نگر، نامپلی، جھرہ، ٹپہ چبوترا، سبزی منڈی، مراد نگر کے علاوہ شہر کے بیشتر و تقریباً مقامات پر عوام کا غیرمعمولی ردعمل دیکھا گیا ہے۔ مسلمانوں نے اس پروگرام سے متعلق اپنا تاثر پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکی کا مذہب اسلام میں اہم مقام ہے اور بنیادی تعلیمات میں بچوں کو بچپن ہی سے صفائی و پاکی کے تعلق سے تعلیم دی جاتی ہے اور پاکی کی اہمیت بیان کی جاتی ہے۔ اس لحاظ سے بھی پاکی اور صفائی کے متعلق شروع کردہ یہ پروگرام کافی اہمیت کا حامل ہے اور اس میں شرکت کافی فائدہ مند ثابت ہوگی۔ سوچھ حیدرآباد پروگرام کے تحت ہر یونٹ میں جہاں شہر بھر میں 400 یونٹ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ مقامی افراد کو بھی یونٹ میں شامل کیا جارہا ہے۔ ہر یونٹ میں 15 افراد مقامی رہیں گے جن میں 7 خواتین بھی شامل ہیں اور یونٹ کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے سوچھ حیدرآباد پروگرام کیلئے بلدیہ کے صدر دفتر میں کنٹرول رومس قائم کئے ہیں۔ اس طرح 23222018 اور 23221978 پر ربط قائم کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT