Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / سوچھ حیدرآباد پروگرام کوجاری رکھنے حکومت کو مشورہ

سوچھ حیدرآباد پروگرام کوجاری رکھنے حکومت کو مشورہ

حکومت تلنگانہ کی مہم پر اظہار مسرت ‘وینکیا نائیڈو کا بیان

حکومت تلنگانہ کی مہم پر اظہار مسرت ‘وینکیا نائیڈو کا بیان
حیدرآباد 17مئی ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر شہری ترقیاتی مسٹر ایم وینکیا نائیڈو نے ’’سوچھ حیدرآباد‘‘ پروگرام کومسلسل جاری رکھنے کا ریاستی حکومت کو مشورہ دیا اور کہا کہ اس پروگرام کے ذریعہ زبردست مثبت نتائج حاصل ہوں گے ۔ آج یہاں شہر کے مختلف مقامات پر منظم کئے گئے ’سوچھ حیدرآباد‘‘ پروگرام میں مسٹر وینکیا نائیڈو نے حصہ لیا اور بعدازاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر ایم وینکیا نائیڈو نے حکومت تلنگانہ کی جانب سے ’سوچھ حیدرآباد‘‘ و ’سوچھ تلنگانہ‘ پروگرام کے انعقاد پر مسرت کااظہار کیا اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوںنے غیر موسمی بارش کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر موسی بارش سے کسانوں کو بڑے پیمانے پر نقصانات پیش آرہے ہیں اور سابق کانگریس حکومت میں 50 فیصد فصل کو نقصان پہونچنے پر ہی اس کا معاوضہ دیا جاتا تھا لیکن موجودہ مسٹرنریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت صرف 33 فیصد فصل کو نقصان پہونچنے پر ان کسانوں کو نقصانات کا معاوضہ فراہم کررہی ہے ۔ انہوں نے کانگریس قائدین کو مشورہ دیا کہ نقصانات پیش آنے پر کسانوں کو سب سے پہلے راحت بہم پہونچانے کیلئے انہیں مناسب انداز میں ہمت بندھانا چاہئے اور دوسروں پر تنقید کرنے سے اپنے آپ کا محاسبہ کرلینے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کانگریس کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کانگریس حکومت میں 1.6 لاکھ کسانوں کے خود کشی واقعات پیش آنے پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ خودکشی کرنیو الے کسانوں کے افراد خاندان کو سابق کانگریس حکومت کے صرف 1.2 لاکھ روپئے معاوضہ دیا تھا لیکن موجودہ مسٹرنریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت خودکشی کرلینے والے کسانوں کے افراد خاندان کو چار لاکھ روپئے معاوضہ ادا کررہی ہے ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ گذشتہ دس سال کے دوران یو پی اے زیر قیادت مرکزی حکومت میں 1.60 لاکھ کسانوں کی خودکشی واقعات پیش آئے اور تب نائب صدر کل ہند کانگریس کمیٹی مسٹر راہول گاندھی کو کسان بھروسہ یاترا کرنا کیوں یاد نہیں آیا ۔ مسٹر وینکیا نائیڈو نے مزید کہا کہ اپنی ایک سالہ حکومت کے سلسلہ میں 28 مئی سے بی جے پی قائدین عوام سے رجوع ہوں گے اور انہیں در پیش مسائل سے واقفیت حاصل کر کے ان مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر مسٹر وینکیا نائیڈو کے ہمراہ مرکزی وزیر لیبر مسٹر بنڈارو دتاتریہ ‘قائد تلنگانہ بی جے پی متعینہ پارٹی ڈاکٹرکے لکشمن و دیگر بی جے پی قائدین بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT