Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / سوچھ حیدرآباد کی طرز پر سوچھ رچہ کنڈہ منعقد کرنے کا اعلان

سوچھ حیدرآباد کی طرز پر سوچھ رچہ کنڈہ منعقد کرنے کا اعلان

ابراہیم پٹنم یاچارم پولیس اسٹیشن کی نئی عمارتوں کا افتتاح ، کمشنر پولیس مہیش مرلی بھگوت
حیدرآباد /8 فروری ( سیاست نیوز ) سوچھ حیدرآباد کی طرز پر سوچھ رچہ کنڈہ ہر ماہ منعقد کیا جائے گا ۔ یہ بات کمشنر پولیس راچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے بتائی ۔ وہ یہاں رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں ابراہیم پٹنم یاچارم پولیس اسٹیشن کی نئی عمارتوں کا افتتاح انجام دیا ۔ کمشنر پولیس نے راچہ کنڈہ موضع کو اپنی کفالت میں لینے کا ا علان کیا ۔ اس خصوص میں شپائی گڈیم دیہات میں طبی کیمپ کا انعقاد بھی عمل میں لایا گیا ۔ جوکہ گریجن تانڈہ کے ساکنان کیلئے خصوصی طور پر فائدہ پہونچانے کی غرض سے کیا گیا تھا ۔ بعد ازاں کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش بھگوت نے اپنے خطاب میں پرانی یادیں تازہ کیں اور اس وقت جب کہ وہ ضلع نلگنڈہ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تھے ۔ اس دور کا حوالہ دیا اور کہا کہ انہوں نے 2 سال تک ضلع نلگنڈہ میں بحیثیت ایس پی خدمات انجام دیں ۔ اس وقت ان علاقوں میں توہم پرستی کا دور عروج پر تھا ۔ لوگ خرابی صحت کے سبب دواخانوں کے بجائے جادوگری پر تکیہ کرتے تھے اور اپنی زندگیوں کو تباہ کر رہے تھے ۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے اس علاقہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بے روزگار نوجوانوں کو روزگار پر مبنی تربیت دینے کے اقدامات بھی کئے گئے ۔ انہوں نے ریاستی وزراء سے درخواست کی کہ وہ ان علاقوں میں بی ایس این ایل کے ٹاورس کے قیام پر توجہ مرکوز کریں ۔ اس موقع پر وزیر تعلیم جگدیشور ریڈی ایم ایل سی پربھاکر ، ڈی جی پی انوراگ شرما ضلع کلکٹر یادادری انیل رامچندرن ، ایل بی نگر ، ایم ایل اے منی ریڈی کشن ریڈی اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT