Saturday , December 15 2018

سوچھ مہم میں ششی تھرور کی مودی کی جانب سے نامزدگی کی اہمیت کم کرنے کانگریس کی کوشش

نئی دہلی 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج اپنے ترجمان ششی تھرور کو دیگر 9 ممتاز افراد کے ساتھ عوامی مقامات پر سوچھ بھارت مہم کے بارے میں عوام کا شعور بیدار کرنے کے لئے مودی حکومت کی جانب سے مدعو کرنے کی اہمیت کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہاکہ ششی تھرور بی جے پی کے قریب آرہے ہیں، اِس قسم کا کوئی نتیجہ اِس نامزدگی سے اخذ نہیں کیا جانا چاہئے۔ اگر وزیراعظم نے حکومت کی کارکردگی میں اِن سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے تو اخلاقی فریضہ ادا کرتے ہوئے ششی تھرور نے اِس مہم میں حصہ لیا ہے اور یہ ایک اچھا اقدام ہے۔ اِس کو بی جے پی حکومت سے قربت نہیں سمجھا جاسکتا۔

TOPPOPULARRECENT