Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سوچھ ودیالیہ پرسکار کے لیے اسکولس کے سلیکشن میں ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج آف انڈیا کے رول کی ستائش

سوچھ ودیالیہ پرسکار کے لیے اسکولس کے سلیکشن میں ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج آف انڈیا کے رول کی ستائش

حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج آف انڈیا (ASCI) نے سوچھ ودیالیہ پرسکار کے لیے اسکولوں کے انتخاب میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ گورنمنٹ اسکولس میں صفائی پر یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ جسے مرکزی وزارت انسانی وسائل ترقی ، یونیسف اور اے ایس سی آئی کی جانب سے شروع کیا گیا ہے ۔ گورنمنٹ اسکولس میں پانی کی فراہمی ، سنٹیشن ، صابن سے ہاتھ دھونا ، صحت بخش پریکٹسیس کے لیے یہ پرسکار دیا جاتا ہے ۔ اس قومی ایوارڈ کی افتتاحی تقریب میں جو حال میں دہلی میں ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں 800 سے زائد افراد بشمول ایوارڈ حاصل کرنے والے اسکولس کے بچوں نے شرکت کی ۔ وزیر ایچ آر ڈی مسٹر پرکاش جاویڈکر نے انعامات دئیے ۔ اے ایس سی آئی کی جانب سے وزارت انسانی وسائل ترقی کے نالج پارٹنر کی حیثیت سے فریم ورک مانیٹرنگ سسٹم ، ویب سائٹ ، موبائل اپلیکیشن کو ڈیولپ کیاگیا ۔ تاکہ مرکزی حکومت کے سوچھ بھارت ، سوچھ ودیالیہ مشن کو پورا کرنے میں مدد ہو ۔ پروفیسر سرینواس چاری کے زیر صدارت اے ایس آئی کے ماہرین کی ٹیم کی اس سلیکشن کے عمل میں اس کے رول کی مرکزی حکومت کے عہدیداران نے ستائش کی ۔ اے ایس سی آئی نے اسکولس کو رینکس دینے کے لیے ایک تفصیلی طریقہ کو بھی فروغ دیا ہے ۔ اس نے ڈیٹا کیاپچر ( اسکولس کے لیے ان کے انٹریز داخل کرنے ) ایک موبائل پر مبنی ایپ اور ویب سائٹ کو فروع دیا ہے اور سوچھ ودیالیہ پرسکار کے سلسلہ میں ٹریننگ دی ہے اور دہلی اور حیدرآباد میں ہیلپ لائنس بھی قائم کئے ہیں ۔ اے ایس سی آئی کے ڈائرکٹر جنرل مسٹر آر ایچ خواجہ نے سلیکشن پروسیس میں کلیدی رول ادا کرنے پر پروفیسر چاری اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT