Thursday , September 20 2018
Home / عرب دنیا / سوچی امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے شام کا فیصلہ

سوچی امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے شام کا فیصلہ

قاہرہ ؍ ویانا۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)شام کی سپریم مذاکراتی کونسل نے روس کے شہر سوچی میں شام کے حوالے سے ہونے والی امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ویانا میں موجود شامی مذاکراتی کمیٹی نے گزشتہ روز سوچی کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے رائے شماری کی تو 36 میں سے 26 ارکان نے اس کانفرنس کے بائیکاٹ کے حق میں رائے دی۔شامی اپوزیشن کی جانب سے سوچی کانفرنس کے بائیکاٹ کے بعد روس نے اپوزیشن کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسکو فورم اور آزاد شخصیات نے سوچی کانفرنس میں شرکت کے حق میں رائے دی۔خیال رہے کہ شامی اپوزیشن کی طرف سے قبل ازیں سوچی میں ہونے والی کانفرنس میں مشروط طور پر شرکت کا عندیہ دیا گیا تھا تاہم ساتھ ہی اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج ہفتے کے روز کرنے کا کہا گیا تھا۔گزشتہ روز ویانا میں شام اپوزیشن کے مندوبین کی اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن دی میستورا سے بھی بات چیت ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT