Sunday , June 24 2018
Home / Top Stories / سوچی سرمائی اولمپکس، اوباما کی عدم شرکت

سوچی سرمائی اولمپکس، اوباما کی عدم شرکت

ٹوکیو ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے سرمائی اولمپکس سے دور رہنے چند سرکردہ مغربی قائدین کے فیصلہ کے باوجود پوٹن یکاوتنہا نہیں ہوئے اور اس موقع پر انہیں چند دوست مل گئے جن میں سرکردہ ایشیائی ممالک کے سربراہان اور دوسرے بھی شامل ہیں۔ اس طرح پوٹن دنیا کو یہ باور کراسکتے ہیں کہ انسانی حقوق کے بارے میں ان کے ریکارڈ ا

ٹوکیو ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے سرمائی اولمپکس سے دور رہنے چند سرکردہ مغربی قائدین کے فیصلہ کے باوجود پوٹن یکاوتنہا نہیں ہوئے اور اس موقع پر انہیں چند دوست مل گئے جن میں سرکردہ ایشیائی ممالک کے سربراہان اور دوسرے بھی شامل ہیں۔ اس طرح پوٹن دنیا کو یہ باور کراسکتے ہیں کہ انسانی حقوق کے بارے میں ان کے ریکارڈ اور ہم جنس پرستی کے خلاف ان کی مہم پر ہر کوئی ناخوش بھی نہیں ہے۔ سوچی اولمپکس میں شرکت سے انکار کرنے والے امریکی صدر بارک اوباما کے برخلاف دنیا کی دوسری اور تیسری بڑی معیشتوں چین اور جاپان کے سربراہان شرکت کررہے ہیں۔

ان دونوں نے کہا کہ ان کے دورہ سے ماسکو کے ساتھ تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔ اس تقریب میں شرکت کرنے والے اہم ترین بیرونی مہمان چینی صدر ژی جن پنگ نے اولمپک کے انعقاد پر روسی صدر کو مبارکباد دی اور اس بات کی ستائش کی کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو فروغ حاصل ہورہا ہے جو عالمی امور میں مغربی ممالک کے غلبہ کو مسلسل چیلنج کیا کرتے ہیں۔ جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے بھی سوچی سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقاریب میں شرکت کررہے ہیں اور توقع ہیکہ کل صدر پوٹن سے ملاقات کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT