Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / سوچی کا ایک بار پھر روہنگیا معاملہ پر لب کشائی سے گریز

سوچی کا ایک بار پھر روہنگیا معاملہ پر لب کشائی سے گریز

نیفیٹا ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) میانمار قائد آنگ سان سوچی نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کے بعض علاقوں میں عدم استحکام اور تشدد اسلئے پھیل گیا ہے کیونکہ غیرقانونی نقل مکانی سے دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ خود ان کے ملک کو لاکھوں روہنگیا مسلمانوں کو ملک سے نکال دینے کے الزام کا سامنا ہے۔ میانمار کے دارالخلافہ میں یوروپی اور ایشیائی وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران سوچی نے راست طور پر پناہ گزینوں کی بڑے پیمانے پر ہجرت کا کوئی تذکرہ نہیں کیا۔ تاہم ان کی تقریر سے وہاں موجود دیگر قائدین کے نظریات ہم آہنگ نظر آرہے تھے کہ روہنگیا غیرقانونی تارکین وطن ہیں اور دہشت گردانہ کارروائویں میں ملوث ہیں۔ البتہ سوچی نے جہاں اس معاملہ پر کچھ نہیں کہا وہاں یہ توقع کی جارہی ہیکہ آج اور کل اجلاس کے دیگر شرکاء اس معاملہ کو ضرور اٹھائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT