Saturday , April 21 2018
Home / ہندوستان / سوچی کو بنگلہ دیش کیساتھ سمجھوتے کی امید

سوچی کو بنگلہ دیش کیساتھ سمجھوتے کی امید

نیپئی دا ،21 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) میانمار کی لیڈر آنگ سان سو چی نے آج کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران بنگلہ دیش میں پناہ لئے روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کو لے کر بنگلہ دیش کے ساتھ سمجھوتے کی امید ہے اور اس کے نتائج سامنے آئیں گے ۔سو چی نے یہاں ایشیائی-یوروپی ممالک کے سینئر افسران کی ساتھ ملاقات کے اختتام کے بعد نامہ نگاروں سے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سرکاری گفت و شنید سے الگ راکھین صوبے کے حالات پر بات چیت کی گئی۔یاد رہیکہ میانمار کے صوبہ راکھین میں فوج کی کارروائی کے بعد چھ لاکھ سے زیادہ روہنگیا مسلم اپنی جان بچا کر بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT