Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / سوچی گیمز : روسیوں کے قاروروں کی مکرر جانچ

سوچی گیمز : روسیوں کے قاروروں کی مکرر جانچ

آئی او سی کا اعلان ۔ روس پر امتناع کیلئے امریکہ ، جرمنی کا مطالبہ
لوزین ؍ پیرس، 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے اعلان کیا کہ وہ ان تمام 254 قارورہ نمونوں کی دوبارہ جانچ کرے گی، جو 2014ء سوچی ونٹر اولمپکس کے شرکاء روسی اتھلیٹس سے لئے گئے تھے۔ آئی او سی نے کہا کہ اس نے اپنے اوسوالڈ ڈسپلینری کمیشن کے خط ِ اعتماد میں توسیع بھی کردی ہے کہ 2012ء کے لندن سمر اولمپکس کے دوران روسی اتھلیٹس سے جمع شدہ تمام نمونوں کی جانچ کرلی جائے۔ آئی او سی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلے روس میں ڈوپنگ کے تعلق سے رچرڈ مک لارن کی مکمل رپورٹ کی جمعہ کو اشاعت کے بعد کئے گئے۔ اس رپورٹ نے انکشاف کیا کہ ماسکو کی جانب سے 2011-15ء کے درمیان دھوکہ دہی کی ’’ادارہ جاتی سازش‘‘ ہوئی۔ اس پس منظر میں امریکہ اور جرمنی نے روس کو انٹرنیشنل کامپٹیشن سے روک دینے کے مطالبات کی قیادت کی ہے۔ کناڈا کے وکیل مک لارن کی رپورٹ کے تناظر میں یو ایس اینٹی ڈوپنگ باڈی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ یو کے اینٹی ڈوپنگ کا موقف بھی ایسا ہی ہے۔ تاہم روس بدستور مزاحم ہے، جیسا کہ روسی اسپورٹس منسٹری نے ادعا کیا کہ کوئی سرکاری مداخلت نہیں ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT