Monday , October 22 2018
Home / دنیا / سوڈان :باغیوں کا فوج پر حملے کا الزام

سوڈان :باغیوں کا فوج پر حملے کا الزام

عدیس ابابا، 19دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی سوڈان کے باغیوں کے مطابق تازہ ترین امن مذاکرات شروع ہونے سے پہلے فوج نے ان کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔سوڈان پیپلز لبریشن آرمی ان اپوزیشن (ایس پی ایل اے -آئی او) کے ترجمان لام پال جبرائیل نے کل کہا کہ فوج نے لاسو شہر میں ان کے اڈوں پر حملے کئے ہیں۔ فوج کے ترجمان کی جانب سے اگرچہ کوئی جواب نہیں مل پایا ہے ۔اس سے پہلے فوج کے ترجمان لول روائی کوانگ نے کہا کہ چار فرانسیسی انسانی حقوق کے کارکن کو کنگ سٹی کے پاس سے ہفتہ کو اغوا کر لیا گیا تھا۔ سوڈان میں سال 2013 سے تشدد جاری ہے ۔اس دوران ہزاروں افراد ہلاک ہو ئے ہیں اور ملک کی ایک تہائی آبادی یعنی تقریبا ایک کروڑ بیس لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں ٹرین پٹری سے اترگئی، تین افراد ہلاک
واشنگٹن، 19 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) واشنگٹن میں ایک ٹرین کے پٹری سے اتر کر ہائی وے پر گرنے سے تین لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ تقریباً 100افراد زخمی ہوگئے ۔ انتظامیہ نے بتایا کہ کل ایک مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی اور اس کے کچھ ڈبے پل سے مصروف ہائی وے پر جاگرے ۔ اس حادثہ میں تین لوگوں کو موت ہوگئی اور تقریباً سو افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ راحت اور بچاؤ کارکن کام میں مصروف ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔واشنگٹن ریاست کے ٹرانسپورٹ ترجمان نے بتایا کہ ٹرین میں 77 مسافر اور عملے کے سات افراد سوار تھے ۔

TOPPOPULARRECENT