Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / سوڈان میں بسوں پر حملے ،چار افراد ہلاک

سوڈان میں بسوں پر حملے ،چار افراد ہلاک

نیروبی، 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شمالی افریقی ملک سوڈان میں مسلح افراد نے بسوں کے قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کم از کم چار مسافر ہلاک ا ور دیگر دس زخمی ہو گئے ۔پولیس کے ایک ترجمان نے کل بتایا کہ اس حملے میں چار افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دس زخمی ہو گئے ۔ حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔جنوبی سوڈان کے نمولے سے جوبا جانے کے دوران مسلح افراد نے بسوں کے قافلے پر حملہ کیا ہے ۔ قبل ازیں جون میں بھی مسلح افراد نے بسوں کو نشانہ بنایا تھا جس میں 14 مسافر ہلاک اور دیگر 35 زخمی ہوئے تھے ۔اس حملے کی کسی بھی تنظیم نے ذمہ داری نہیں لی ہے ۔

شام میں روسی سفارت خانے پر حملہ
ماسکو، 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شام کے دارالحکومت دمشق میں روس کے سفارت خانے پر مارٹر سے حملہ کیا گیا ہے جس میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ کل دمشق میں روسی سفارت خانے کو نشانہ بنایا گیا ۔ وزارت نے اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دو مارٹر سفارت خانے کے احاطے میں گرا جبکہ دو دیگر مارٹر سفارت خانے کے قریب پھٹے ۔انہوں نے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں روس کی جانب سے مسلسل مدد جاری رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT