Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / سوڈان میں روسی سفیر مردہ پائے گئے

سوڈان میں روسی سفیر مردہ پائے گئے

قاہرہ ۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سوڈان کی وزارت خارجہ کے ایک اہم بیان کے مطابق کہ یہاں متعینہ روسی سفیر خرطوم میں واقع ان کی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے۔ سرکاری سونا خبر رساں ایجنسی کے مطابق سفیر میر غیاث کا چہارشنبہ کو انتقال ہوگیا جس کے بعد وزارت خارجہ نے روسی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہارتعزیت کیا اور میر غیاث شرنسکی کی سفارتی صلاحیتوں کی ستائش کی۔ تاہم موت کن وجوہات اور کن حالات میں رونما ہوئی اس کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائی۔ میر غیاث کی عمر 60 سال سے زائد بتائی گئی ہے اور 1977ء سے روس میں سفارتی خدمات انجام دیتے آرہے ہیں اور قبل ازیں یمن، سعودی عرب اور روانڈہ میں ان کی تعیناتی عمل میں آچکی ہے جبکہ 2013ء میں انہیں سوڈان میں روس کا سفیر مقرر کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT