Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / سوڈان پر امریکی پابندیاں ختم، بینکوں سے لین دین بحال

سوڈان پر امریکی پابندیاں ختم، بینکوں سے لین دین بحال

واشنگٹن ۔ 7 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے افریقی عرب ملک سوڈان پر 20 سال سے عاید اقتصادی پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔سابق امریکی صدر براک اوباما نے سوڈان پر عاید پابندیاں جزوی طور پر اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔ وائیٹ ہاؤس سے نکلنے سے قبل وہ اپنے فیصلے میں کامیاب رہے تھے اور خرطوم پر عاید کی گئی بعض پابندیاں اٹھا دی تھیں تاہم اس کے باوجود سوڈان ’دہشت گردی کے سرپرست‘ قرار دیے جانے والے ممالک کی فہرست میں شامل رہا۔ گذشتہ جمعہ کو امریکی حکومت نے خرطوم پر عاید کی گئی اقتصادی پابندیاں ختم کردیں تاہم سوڈان کو اسلحہ کی فراہمی پر عاید کی گئی پابندیاں برقرار رہیں گی۔دوسری جانب سوڈان نے امریکی اقدام کو اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ خرطوم کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پابندیوں کے خاتمے سے دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا۔پابندیوں کے خاتمے کے بعد امریکہ میں سوڈان کے منجد اثاثے بحال، بنکوں کا لین دین پھر سے شروع ہوگا اور دونوں ملکوں میں تجارتی معاہدوں کی راہ ہموار ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT