Tuesday , May 22 2018
Home / دنیا / سوڈان کاسیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان

سوڈان کاسیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان

خرطوم، 19فروری (سیاست ڈاٹ کام) سوڈانی حکام نے کہا ہے کہ دارالحکومت خرطوم کی جیلوں میں بند 80 سے زائد سیاسی قیدیوں کو جلد رہا کر دیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کل شام تک مرکزی جیل سے 40 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا اور دیگر کی رہائی کی کی کارروائی جاری ہے لیکن ان 80 قیدیوں کے بارے میں ابھی کوئی وقت کی حد طے نہیں کی گئی ہے ۔صدر عمر حسن البشیر کے ایک مشیر نے بیان جاری کرکے کہا کہ 80 سے زائد قیدیوں کو جلد ہی رہا کر دیا جائے گا۔ان سبھی کو گزشتہ ماہ مہنگائی اور دیگر واقعات کے خلاف مظاہرہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ملک میں ان دنوں اقتصادی حالات اچھے نہیں ہیں اور اپوزیشن کا الزام ہے کہ صدر اپنے مخالفین کو جیل میں بند کر رہے ہیں اور میڈیا کی آواز کو بھی دبایا جا رہا ہے ۔صدر البشیر گزشتہ 25 سال سے بھی زیادہ عرصے سے ملک کا اقتدار سنبھال رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT