Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / سوڈان کے صدر عمر البشیر کی عدالتی احکام کی خلاف ورزی

سوڈان کے صدر عمر البشیر کی عدالتی احکام کی خلاف ورزی

جوہانسبرگ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) سوڈان کے صدر عمرالبشیر آج بذریعہ طیارہ جنوبی افریقہ سے باہر چلے گئے جس طرح انہوں نے عدالتی احکام کی خلاف ورزی کی۔ ججس نے ان پر امتناع عائد کیا تھا کہ اگر وہ سوڈان سے باہر عدالت کی اجازت کے بغیر جائیں تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔ صدر عمرالبشیر پر جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام ہے اور وہ اس جرائم کے علاوہ نسل کشی کے الزام میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کو مطلوب ہیں۔ عمرالبشیر نے جوہانسبرگ کا سفر افریقی یونین کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے کیا ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی فوجداری عدالت انہیں حراست میں لے سکتی ہے۔ ان کے خلاف دارفور تنازعہ کے سلسلہ میں طویل مدت سے گرفتاری وارنٹ زیرالتوا ہیں۔ ان کا طیارہ واٹر کلوف فوجی طیرانگاہ سے پٹوریا کے باہر پرواز کر گیا۔ کل جج ہینس فیبلیشیوس نے عہدیداروں کو حکم دیا تھا کہ ملک چھوڑ کر جانے کی کوشش پر عرالبشیر کو گرفتار کرلیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT