Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / سوڈرلنگ نے ٹینس سے دوری کا فیصلہ کرلیا

سوڈرلنگ نے ٹینس سے دوری کا فیصلہ کرلیا

برلن ۔25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) سابق عالمی نمبر چارٹینس اسٹار رابن سوڈرلنگ نے بیماری سے تنگ آکر انٹرنیشنل ٹینس سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔31سالہ سوڈرلنگ 2011 سے وائرل بخار میں مبتلا ہیں۔انہوں نے اپنا آخری میچ 2011سویڈن اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں ہسپانوی کھلاڑی ڈیوڈ فیرر کیخلاف کھیلا تھا۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اپنی بیماری سے تنگ آگیا ہوں اور اس بیمار ی نے مجھے ٹینس کورٹ میں دوبارہ قدم رکھنے کے قابل نہیں چھوڑا جس کی وجہ سے میں نے  ٹینس سے سبکدوشی کا فیصلہ کیا۔ سوڈرلنگ پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے 2009 فرنچ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں کلے کورٹ کے بادشاہ اور یہاں ناقابل تسخیر ریکارڈ رکھنے والے اسٹار رافل نڈال کوشکست دینے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ وہ 2009 اور2010 فرنچ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنلسٹ بھی رہ چکے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT