سوگوار خواتین پر ہنسنے والے ہندوستانی شخص پر حملہ

دبئی 9 جون (سیاست ڈاٹ کام)ایک ہندوستانی مرد نرس کو پانچ اماراتی شہریوں نے شارجہ کے ایک ہاسپٹل میں شدید زدوکوب کیا جب کہ وہ سوگوار خواتین کو دیکھ کر ہنستا ہوا پایا گیا تھا۔ اپنے رشتہ دار کی موت پر یہ خواتین سوگ منارہی تھی جبکہ القاسمی ہاسپٹل میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ یہ مرد نرس جس کی عمر 30 اور 40 سال کے درمیان ہے سوگوار خواتین کو دیکھ کر مسکرارہا تھا ۔ روزنامہ گلف نیوز کے بموجب حملہ سے اسے کئی زخم آئے ہیں وہ اسی اسپتال کے شعبہ سرجیکل میں روبہ صحت ہے۔ پولیس نے پانچ افراد کے خلاف ایک کیس درج رجسٹر کرلیا ہے۔ ڈاکٹر عارف ال نوریانی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر و کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ نے اس واقعہ کی تصدیق کی۔

TOPPOPULARRECENT