Friday , December 15 2017
Home / Top Stories / سویتلانا نے میچ کے دوران ’پونی ٹیل‘ کا حصہ خود تراشا!

سویتلانا نے میچ کے دوران ’پونی ٹیل‘ کا حصہ خود تراشا!

روسی ٹینس اسٹار نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں ڈیفنڈنگ چمپئن اگنیزکا کو تین سٹ میں شکست دی
سنگاپور ، 25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سویتلانا کوزنتسوا نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں ڈیفنڈنگ چمپئن اگنیزکا راڈوانسکا کو 7-5، 1-6، 7-5 سے شکست دی۔ اس سے قبل اُس نے مثالی عمل کرتے ہوئے اپنے گیسو کسی اور کے ہاتھوں بنوانے کی بجائے خود تراش لینے کو ترجیح دی، کیوں کہ وہ کھیل کی بھرپور تیاری کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت دینا چاہتی تھی۔ ایک مرحلہ ایسا بھی آیا کہ اُسے میچ پوائنٹ بچانا تھا ، جس کے دوران اُس کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ وہ گزشتہ یوم یہاں حد درجہ تھکاوٹ کا شکار ہوئی اور لگ بھگ رو پڑیں، لیکن کسی طرح اپنی تمام تر توانائی جٹاتے ہوئے کافی ڈرامائی انداز میں اپنا اوپننگ راؤنڈ روبن میچ جیتا۔ سویتلانا نے سیزن کی اس باوقار اختتامی چمپئن شپ کیلئے کوالیفائی ہونے کے اندرون 48 گھنٹے یہ کامیابی درج کرائی۔ سنگاپور کے انڈور اسٹیڈیم میں ناظرین دم بخود تھے کہ جانے کیا ہورہا ہے؛ جب روسی اسٹار نے فیصلہ کن تھرڈ سٹ کے ابتدائی مرحلے میں یکایک ازخود بال تراشنے کیلئے وقت مانگا۔ انھوں نے چیئر امپائر کی اجازت سے قینچی حاصل کی اور اپنی ’’پونی ٹیل‘‘ کا نچلا حصہ خود تراش کر کٹے ہوئے بال اپنی نشست پر ڈال دیئے۔ دو مرتبہ کی گرانڈ سلام ونر سویتلانا 2009ء سے پہلی بار ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں حصہ لے رہی تھیں۔ یہ ایونٹ دنیا کی سرکردہ آٹھ کھلاڑیوں کیلئے محدود ہے، لیکن اس کیلئے کوالیفائی ہونے جو جسمانی اور جذباتی مشقت پڑتی ہے، اُس کا بدنی صحت پر اثر پڑتا ہے۔ 31 سالہ کھلاڑی کو اس سلسلے میں شنبہ کو کریملن کپ منعقدہ ماسکو جیتنا پڑا، جس کے نتیجے میں وہ برطانیہ کی یوہانا کونتا پر بازی لے جاتے ہوئے اس مسابقت کے آخری مقام کے حصول میں کامیاب ہوئی، اور وہ جنوب مشرقی ایشیا کیلئے نکل پڑیں ۔

TOPPOPULARRECENT