Thursday , October 18 2018
Home / دنیا / سویوز راکٹ کے خلاء باز ہنگامی لینڈنگ کے بعد صحیح سلامت

سویوز راکٹ کے خلاء باز ہنگامی لینڈنگ کے بعد صحیح سلامت

ماسکو ۔ 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سویوز راکٹ میں سفر کرنے والے دو خلاء بازوں کے بارے میں اب یہ اطلاع مل گئی ہیکہ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے ٹیک آف کے بعد ہنگامی لینڈنگ کے بعد دونوں صحیح سلامت ہیں۔ روسی خلائی ایجنسی روسکوزموس کے مطابق کہ ہنگامی لینڈنگ کے وقت ایمرجنسی ریسکیو سسٹم کام کر گیا جس کے بعد سویوز راکٹ قازقستان میں بحفاظت لینڈنگ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ دوسری طرف انٹرفیکس خبر رساں ایجنسی نے بھی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ ناسا کے خلاباز نک ہیگ اور روسی خلائی ایجنسی کے خلاء باز الیکسی اوچنین بحفاظت لینڈنگ کرنے میں کامیاب ہوگئے اور انہیں خراش تک نہیں آئی۔

TOPPOPULARRECENT