Wednesday , October 17 2018
Home / دنیا / سویڈن سے سیاسی پناہ گزینوں کیلئے پابندیوں کو نرم کرنے کا مطالبہ

سویڈن سے سیاسی پناہ گزینوں کیلئے پابندیوں کو نرم کرنے کا مطالبہ

بروسیلز۔17 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) یوروپی کونسل کے انسانی حقوق کے کمشنر نلس موئزنیکس نے سویڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیاسی پناہ کے حصول کیلئے عائد پابندیوں کو نرم کرے ۔ سویڈن نے 2015 ء میں مہاجرین کی بے پناہ آمد کے بعد سیاسی پناہ کے ضوابط کو مزید سخت کر رکھا ہے ۔ موئزنیکس نے اس تناظر میں مزید کہا کہ سویڈش حکومت نے اپنے ضوابط کو ایمرجنسی حالات سے بھی زیادہ سخت کر رکھا ہے ۔ انسانی حقوق کے کمشنر نے ان خیالات کا اظہار کونسل کو پیش کردہ اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں کیا۔ یوروپ پہنچنے والے مہاجرین کیلئے جرمنی اور آسٹریا کے بعد سویڈن سب سے پسندیدہ ملک ہے ۔

TOPPOPULARRECENT