Wednesday , October 17 2018
Home / دنیا / سویڈن میں سنیگاگ پر آتشی بم حملہ کے ملزم 3افراد گرفتار

سویڈن میں سنیگاگ پر آتشی بم حملہ کے ملزم 3افراد گرفتار

ہیلسنکی ۔10ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) 3افراد کو مبینہ طور پر آتشی بم سویڈن کے شہر گوٹابورگ کے ایک سنیگاگ پر پھینکنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔ ہفتہ کو دیر گئے اس حملہ سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا تھا ۔ سنیگاگ میں نوجوانوں کی ایک تقریب جاری تھی ۔ گوٹے برگ پولیس کے ترجمان پیٹرہوڈن گارڈ نے کہا کہ آتشزدگی کی کوشش کرنے والے مجرم کی تلاش جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT