Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / سویڈن ٹرک حملہ، دو مشتبہ افراد گرفتار

سویڈن ٹرک حملہ، دو مشتبہ افراد گرفتار

اسٹاکہوم۔ 8 اپریل۔(سیاست ڈاٹ کام) سویڈن پولیس نے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں کل ہونے والے ٹرک حملے میں اب تک دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ اس حملے میں چار لوگوں کی موت ہو گئی اور 15 دیگر زخمی ہو گئے تھے ۔سویڈن براڈکاسٹر ایس وي ٹی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گرفتار شدہ شخص نارتھن جلستا کا رہنے والا ہے اور اس کا پہلے گرفتار شدہ شخص سے تعلق بتایا جا رہا ہے ۔اس سے پہلے پولیس نے کل ایک شخص کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی سے ملی ایک تصویر جاری کی ہے اور پولیس اس شخص سے بات کرنا چاہتی ہے ۔ اگرچہ گرفتار کئے شخص کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے ۔ سویڈن میں کل ٹرک حملے کے سلسلے میں جس شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اس پر دہشت گرد تنظیم سے منسلک ہونے کا شبہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT