Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / سِڈنی انٹرنیشنل اسکول میں اسپورٹس ڈے کا انعقاد

سِڈنی انٹرنیشنل اسکول میں اسپورٹس ڈے کا انعقاد

حیدرآباد ، 5 جنوری (راست) قلب ِ شہر چارمینار کے دامن میں شہر کا ممتاز و منفرد تعلیمی و اکتسابی ادارہ  سِڈنی انٹرنیشنل اسکول نے اپنے تکمیلِ علم کے مشن اور کامیابی کے ویـــژن کے تحت قلی قطب شاہ اسٹیڈیم‘نزد سٹی کالج‘ میں ایک رنگا رنگ اسپورٹس ڈے پروگرام کا انعقاد کیا ‘ اس پروگرام میں اسکولی طلبہ اور اساتذہ نے نہایت جوش و خروش سے حصہ لیا ۔ اس پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے اسکول کی پرنسپل اور نگرانِ پروگرام نے اپنے طلبہ اور شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سِڈنی انٹرنیشنل اسکول روز اول سے ہی تعلیم کے وسیع مفہوم کو مد نظر رکھتے ہوئے طلبہ کو کثیرالجہت صلاحیتوں اور مہارتوں سے لیس کرنے کے لئے مختلف عناوین کے تحت  ہفتہ واری و ماہانہ اساس پرطفلِ مرکوزدلچسپ مشاغل پر مبنی معاون نصابی سرگرمیاں انجام دیتا ہے۔ تاکہ طلبہ کی ہمہ گیر و ہمہ جہت ترقی ہو ۔ اسی ہمہ گیر تعمیری مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے سِڈنی انٹرنیشنل اسکول نے ایک رنگا رنگ اسپورٹس ڈے پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔ پرنسپل اور نگرانِ پروگرام کے افتتاحی خطاب کے بعد  سِڈنی انٹرنیشنل اسکول کے طلبہ نے اپنے انفرادی اور اجتماعی اسپورٹس اینڈ گیمس کے مقابلوں میں حصہ لیا ‘اس خصوص میں طلبہ نے ڈرل کے متاثر کن مظاہرہ کے ذریعہ اسکول کا لوگو  (SIS) ترتیب دیا۔ شرکا ء نے تالیوں کی گونج سے ان کے مظاہر کی بھر پور ستائش کی ‘اسکول کے ٹیچرس نے اس پروگرام کو کامیاب بنا نے کیلئے  نہایت دلجمعی کے ساتھ طلبہ کو نہ صرف تیاربلکہ گرائونڈ پر بھی نہایت متحرک و فعال نظر آئے‘ جس سے طلبہ کے تئیں ان کی شفقت اور دلچسپی ظاہر ہورہی تھی ۔ اس پروگرام میں کئی ایک  اسپورٹس اینڈ گیمس کے مقابلے ہوئے جن میں قابل ذکر یہ ہیں: کرکٹ‘ کبڈی‘ ٹینیکوائٹ‘ رینّگ‘کیارم‘شٹل کوک‘چیس ‘تھرو بال‘لیمن اسپون‘لانگ جمپ اور ساک ریس وغیرہ اس پروگرام کے کامیاب انعقاد پر شرکاء اور اولیا ئے طلبہ نے طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے سِڈنی انٹرنیشنل اسکول کے مجموعی اقدامات کی بھر پور ستائش کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آخرمیںاسپورٹس اینڈ گیمس کے مقابلوںمیں کامیاب طلبہ میںانعامات اور اسناد کی تقسیم عمل میںآئی۔

TOPPOPULARRECENT