Tuesday , June 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / سٹہ بازی،گراؤنڈس میں عدالت کے قیام کا اعلان

سٹہ بازی،گراؤنڈس میں عدالت کے قیام کا اعلان

کابل ۔9جنوری(سیاست ڈاٹ کام)بنگلہ دیش کے سرکاری ذرائع کے مطابق یہاں آئندہ بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کے حوالے سے کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ان میچوں کے دوران سٹہ بازوں سے نمٹنے کیلئے خصوصی موبائل عدالتیں کرکٹ میدانوں میں قائم کی جائیں گی اور جو سٹہ بازی میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف اسٹیڈیم میں ہی مقدمے کی سماعت کرکے سزا دی جائے گی۔ بنگلہ دیش میں 15 جنوری کو بنگلہ دیش ،سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان تین ملکی انٹرنیشنل سیریز شروع ہونے جا ری ہے۔ اس سیریز کے دوران سٹہ بازی کھیلنے والوں کو موقع پر پکڑ کر ان کو سزائیں دی جائیں گی۔

کرس لائن انگلش سیریز سے باہر
سڈنی۔9جنوری(سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی جارحانہ بیٹسمین کرس لائن فٹنس مسائل کی وجہ سے انگلینڈ کیخلاف ونڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔ وہ بگ بیش لیگ کے دوران زخمی ہوئے ۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹاپ آرڈر بیٹسمین کا زخم سنگین ہے جس کے سبب وہ انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ کرس لائن نے کہا ہے کہ زخمی ہونے کی وجہ سے سیریز سے باہر ہونا بہت تکلیف دہ ہے کیونکہ وہ بھرپور فارم میں تھے اور انہیں عمدہ کارکردگی سے کینگروز ٹیم میں اپنی جگہ پکی کرنے کی پوری توقع تھی۔

TOPPOPULARRECENT