Wednesday , December 12 2018

سٹی پولیس سیمی کے دو ارکان سے پوچھ گچھ کی خواہاں

حیدرآباد 24 اکٹوبر (سیاست نیوز) القاعدہ کی مبینہ تربیت حاصل کرنے کیلئے افغانستان جانے کی کوشش کرنے کے دوران گرفتار سیمی کے دو ارکان کو عنقریب پولیس تحویل میں لیکر مزید تحقیقات کی جائے گی۔ کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر ایم مہندر ریڈی نے اس سلسلہ میں تفصیلات کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار سیمی ارکان کے خلاف شواہد موجود ہیں جس کی روشنی میں مزید تحقیقات کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مدثر اور شعیب خان کے قبضہ سے برآمد کئے گئے اشتعال انگیز اور بم بنانے کے لٹریچر کی بنیاد پر اس کیس میں مزید پیشرفت متوقع ہے ۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ سوشیل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ کے ذریعہ کی گئی چیاٹنگ اور دیگر مواد کی بنیاد پر مزید گرفتاریاں عمل میںلائی جاسکتی ہیں۔کمشنر پولیس نے کہا کہ دونوں گرفتار شدگان کے شہر میں رابطوں کا بھی پتہ چلایا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT