Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / سٹی پولیس کے آئی پی ایس افسران کو فرچونر کارس کی فراہمی

سٹی پولیس کے آئی پی ایس افسران کو فرچونر کارس کی فراہمی

حیدرآباد ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس سے وابستہ تمام آئی پی ایس عہدیداروں کو آج ریاستی حکومت تلنگانہ کی جانب سے لگژری فارچیونر کاریں فراہم کی گیئں ۔ کمشنر پولیس حیدرآباد سے لے کر تمام ڈپٹی کمشنرس آف پولیس کے رتبہ کے عہدیداروں کو یہ نئی گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں ۔ اب تک پولیس عہدیدار اسکارپیو اور ٹویرا کاریں استعمال کیا کرتے تھے لیکن آج فارچیونر کاریں فراہم کئے جانے پر ان میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ۔ واضح رہے کہ تشکیل تلنگانہ کے بعد چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے حیدرآباد سٹی پولیس کو 650 انووا کاریں فراہم کیں تھی جن کے ذریعہ دونوں شہروں میں پٹرولنگ کے ذریعہ پولیس کی عوام کے درمیان موجودگی کو فروغ دیا گیا ۔ کاروں کے علاوہ تمام پولیس اسٹیشن کے بیٹ کانسٹبلس کو موٹر سائیکلیں بھی فراہم کی گئی تھیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT