Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / سٹے باز دو کھلاڑیوں سے رجوع : گواسکر

سٹے باز دو کھلاڑیوں سے رجوع : گواسکر

کولکتہ ۔ 22 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل کے لئے بی سی سی آئی کے عبوری صدر سنیل گواسکر نے آج اعتراف کیا ہے کہ آئی پی ایل کے دوران دو کھلاڑیوں سے سٹہ بازوں نے رابطہ کیا ہے اور اس کی تفصیلات اینٹی کرپشن اور سکیورٹی یونٹ عہدیداروں کو دیدی گئی ہے ۔ گواسکر سے جب استفسار کیا گیا کہ کیا رواں سیزن آئی پی ایل کے دوران سٹہ بازوں نے کھلاڑیوں سے رابطہ کیا ہے تو گواسکر نے کہا کہ دو کھلاڑیوں سے سٹہ بازوں نے رابطہ کیا ہے جس کی اطلاع ارباب مجاز کو دیدی گئی ہے ۔ برینڈن میکلم کے متعلق اظہارخیال کرتے ہوئے گواسکر نے کہا کہ وہ طمانیت دیتے ہیں کہ میکلم کی سٹہ بازی کی خبر آئی پی ایل کے دوران منظرعام پر نہیں آئی ہے بلکہ یہ کسی اور مقام سے منظرعام پر آئی ہے ۔ گواسکر نے مزید کہاکہ چند کھلاڑیوں کو یہ نہیں معلوم ہے کہ کیا کیا جانا چاہئے ۔

کے کے آر کی پلے آف میں رسائی
کولکتہ ۔ 22 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) رابن اتھپا (83) اور شکیب الحسن (60) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت کے کے آر نے 195/4 رنز اسکور کرتے ہوئے اپنی حریف بنگلور ٹیم کو 165/5 تک محدود رکھتے ہوئے نہ صرف اس مقابلے میں 30 رنز کی کامیابی حاصل کی بلکہ آئندہ مرحلے پلے آف میں رسائی بھی حاصل کرلی ہے ۔ حریف ٹیم کو مطلوبہ نشانہ سے باز رکھنے میں سنیل نارائن نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 20 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی ۔

TOPPOPULARRECENT