Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / سٹ ون کا مختصر عرصہ میں ایک لاکھ نوجوانوں کو روزگار فراہمی کا منصوبہ

سٹ ون کا مختصر عرصہ میں ایک لاکھ نوجوانوں کو روزگار فراہمی کا منصوبہ

جاب میلہ کی افتتاحی تقریب سے ریاستی وزیر یوتھ افیرس پدما راؤ کا خطاب
حیدرآباد۔20فبروری (سیاست نیوز)سٹ ون کے زیراہتمام منعقدہ جاب میلہ کا ریاستی وزیریوتھ افیرس مسٹر پدما رائو کے ہاتھوں افتتاح عمل میںآیا۔ صدرنشین سٹ ون میرعنا یت علی باقری کے علاوہ سٹ ون کے دیگر ذمہ داران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ مسٹرپدمارائو نے سٹ ون کی کارکردگی کی ستائش کی اورچیرمین سٹ ون جناب میر عنایت علی باقری کو اس خصوص میں مبارکباد پیش کی ۔ سٹ ون نوجوانوں کو روزگار و خود روزگار کی فراہمی کے ذریعہ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹرکے چندرشیکھررائو کے سنہرے تلنگانہ کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئے اپنی خدمات کو بحسن و خوبی نبھارہا ہے اور اس سمت میں ایک نیا قدم اٹھاتے ہوئے اس کی جانب سے جاب میلوں کی شروعات کی گئی ہیں اور پہلے جاب میلہ کا ان کے حلقہ اسمبلی سکندرآباد کے نیو مٹو گوڑہ میں انعقاد عمل میں لایا گیا ہے جہاں سٹ ون سے اشتراک سے 30کے لگ بھگ کمپنیوں و کاروباری اداروں کی جانب سے 2500 نوجوانوں و خواتین کو ٹیلی کالر اور سیلز مین سے لیکر گرافک ڈیزائنر اور سافٹ ویر انجینئر کی جائیدادوں پر تقررات کی پیشکش کی گئی ہے۔میرعنایت علی باقری نے کہاکہ سٹ ون نے مختصرسے عرصہ میں ایک لاکھ نوجوانوں اور خواتین کو روزگار فراہم کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے اس نے ٹاٹا اسٹرائیو سمپول سولیوشن بگ سی ، آدتیہ برلا کیپٹل‘ سنکرو سرو ‘ کن ہیونڈائی‘ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ الیکٹرانک ‘ سی ایم آئی ہائوزنگ وغیرہ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے اور ان کمپنیوں و کاروباری اداروں کی جانب سے نوجوانوں و خواتین کو ملازمتوں کی پیشکش کی جارہی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ سٹ ون وزیر پدما رائو کی رہنمائی و سرپرستی میں بہت ہی اچھے انداز میں کام کررہا ہے اور اس کی جانب سے بہت جلد انفارمیشن ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کا قیام بھی عمل میں لایاجارہا ہے۔ انچارج منیجنگ ڈائرکٹر سٹ ون کے وینو گوپال رائو نے اپنے خطاب میں نوجوانوں و خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ سٹ ون کی خودروزگار اسکیمات سے استفادہ کریں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT