Friday , November 17 2017
Home / ہندوستان / سپریم کورٹ میں ایودھیا مقدمہ کی روزآنہ سماعت کی سبرامنیم سوامی کی خواہش

سپریم کورٹ میں ایودھیا مقدمہ کی روزآنہ سماعت کی سبرامنیم سوامی کی خواہش

نئی دہلی ۔ 8اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی رکن سبرامنیم سوامی نے سپریم کورٹ میں ایودھیا تنازعہ کے مقدمہ کی روزآنہ سماعت کی خواہش کرتے ہوئے اس مسئلہ پر راجیہ سبھا میں بھی مباحث کا مطالبہ کیا ۔ وقفہ صفر کے یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے سبرامنیم سوامی نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ایوان میں اس مسئلہ پر عاجلانہ بحث کی جائے تاکہ ایودھیا میں رام مندر کی جلد از جلد تعمیر ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے انتخابی منشور میں کہا گیا ہے کہ پارٹی تیقن دیتی ہے کہ قانونی طریقوں کے مطابق عدالتوں کے ذریعہ ہم اس مسئلہ کا  حل تلاش کریں گے ۔ اس کو اب تمام پارٹیاں وسیع پیمانے پر قبول کرچکی ہیں ۔ مسئلہ فی الحال سپریم کورٹ میں میرالتواء ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیاں اتفاق کرچکی ہیں کہ مسئلہ کی روزآنہ سماعت ہونی چاہیئے تاکہ تنازعہ کا حل نکالاجاسکے ۔ چنانچہ وہ راجیہ سبھا کے ذریعہ حکومت پر زور دیتے ہیںکہ لاء آفیسرس کو سپریم کورٹ روانہ کیا جائے جیسا کہ ہائیکورٹ کو کئے گئے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ اس مقدمہ کی عاجلانہ یکسوئی اور روزآنہ سماعت ہونی چاہیئے ۔ سبرامنیم سوامی نے مطالبہ کیا کہ اس مسئلہ پر ایوان میں کھل کا بحث ہونی چاہیئے تاکہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی بحال کی جاسکے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT