Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / سپریم کورٹ میں جہدکار سیتلواد و جاوید آنند کو راحت

سپریم کورٹ میں جہدکار سیتلواد و جاوید آنند کو راحت

نئی دہلی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) گجرات پولیس کو مایوس کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے آج یہ ہدایت دی ہیکہ عوامی عطیات کے غبن کیس میں سماجی جہدکار تیستاسیتلواد اور ان کے شوہر آنند جاوید گرفتار نہ کرے جبکہ سال 2002ء کے فسادات میں شہید افراد کی یاد میں گلبرگ سوسائٹی احمدآباد میں ایک میوزیم کے قیام کیلئے عوامی عطیات وصول کئے گئے تھے۔ سپریم کور

نئی دہلی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) گجرات پولیس کو مایوس کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے آج یہ ہدایت دی ہیکہ عوامی عطیات کے غبن کیس میں سماجی جہدکار تیستاسیتلواد اور ان کے شوہر آنند جاوید گرفتار نہ کرے جبکہ سال 2002ء کے فسادات میں شہید افراد کی یاد میں گلبرگ سوسائٹی احمدآباد میں ایک میوزیم کے قیام کیلئے عوامی عطیات وصول کئے گئے تھے۔ سپریم کورٹ نے یہ مشروط احکامات جاری کئے ہیکہ سیتلواد اور ان کے شوہر جاوید آنند کو چاہئے کہ غیر سرکاری تنظیموں سب رنگ ٹرسٹ اور سٹیزنس فار جسٹس اینڈ پیس کیلئے جن افراد نے عطیات دیئے ہیں ان کی فہرست، مطلوبہ دستاویزات اور وچرس کی تفصیلات فراہم کرے۔

اگر وہ تحقیقات میں تعاون کرنے میں ناکام ہونے پر گجرات پولیس کو یہ اختیار ہوگا کہ ان کی ضمانت کیلئے منسوخ کیلیء درخواست پیش کرسکتی ہے۔ جسٹس دیپک مصرا اور جسٹس آدرش کمار گوئیل پر مشتمل بنچ نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر اپنا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کیس میں درخواست گذاروں (سیتلواد اور جاوید آنند) کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔ بنچ نے مزید کہا کہ قبل ازیں ان کی گرفتاری کے خلاف جاری کردہ عارضی حکم التواء برقرار رہے گا۔ حکومت گجرات کی نمائندگی کرتے ہوئے سینئر وکیل مہیش جیٹھ ملانی نے کہا کہ کیس کی یکسوئی یکلخت نہیں جاسکتی اور سماعت معرض التواء رکھا جائے کیونکہ اسبات کی کوئی ضمانت نہیں ہیکہ ملزمین پولیس تحقیقات میں تعاون کریں گے جس پر بنچ نے کہا کہ اگر وہ تعاون کرنے میں ناکام ہوجائیں تو ضمانت کی منسوخی کیلئے ایک عرضی داخل کرسکتے ہیں۔ دو گھنٹے طویل بحث کے دوران سینئر وکیل کپل سبل نے سیتلواد اور ان کے شوہر کی نمائندگی کی اور کہا کہ حکومت گجرات اپنی تحویل میں پوچھ تاچھ کی بجائے ملزمین سے مطلوبہ دستاویزات طلب کرسکتی ہے ۔ انہوں نے عدالت کو تیقن دیا کہ اندرون ایک ہفتہ یہ دستاویزات فراہم کردی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT