Tuesday , July 17 2018
Home / ہندوستان / سپریم کورٹ میں معمول کی مصروفیات بحال چیف جسٹس نے اجلاس کی صدارت کی

سپریم کورٹ میں معمول کی مصروفیات بحال چیف جسٹس نے اجلاس کی صدارت کی

نئی دہلی ۔ 15 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ میں روزمرہ کی مصروفیات بالآخر آج سے معمول پر آگئیں۔ چیف جسٹس آف انڈیا اور ان پر برسرعام الزامات عائد کرنے والے چار سینئر ججوں نے پانچ اجلاسوں کی صدارت کی ۔ جسٹس جے چلمیشور ، جسٹس رنجن گوگوئی ، مدن بی لوکور اوکُرین جوزُ نے غیرمعمولی اور حیرت انگیز قدم اُٹھاتے ہوئے جمعہ کو پریس کانفرنس طلب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مصرا کی جانب سے مقدمات کی منتخب انداز میں تخصیص اور دیگر مسائل کو اُٹھایا تھا۔ جس سے ایک بڑا تنازعہ پیدا ہوگیا تھا ۔ عدالت عظمیٰ کی 67 سالہ تاریخ میں اس واقعہ کی مثال نہیں ملتی ۔ دوران وکلاء فریقین اور اخباری نمائندوں کی چہل پہل دیکھی گئی ۔ اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے آج کہاکہ اب ہر تنازعہ کی یکسوئی ہوچکی ہے اور عدالتیں حزب معمول کام کررہی ہیں۔ یہ تنازعہ چائے کی پیالی کا طوفان ثابت ہوگا۔ بار کونسل آف انڈیا کے صدرنشین منن کمار مشرا نے اس تنازعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خاندان کا داخلی تنازعہ تھا جسے داخلی سطح پر ہی حل کرلیا گیاہے اور صورتحال معمول پر ہے۔

TOPPOPULARRECENT