Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / سپریم کورٹ میں نلنی کی اپیل مسترد

سپریم کورٹ میں نلنی کی اپیل مسترد

نئی دہلی ۔27 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج سزائے قید بھگتنے والی راجیو گاندھی قتل مقدمہ میں ملوث ایس نلنی کی اپیل مسترد کردی ۔ مرکزی حکومت نے اُس کی اور دیگر 6 مجرموں کی رہائی کا فیصلہ کیا تھا لیکن ریاست نے قانون سازی کے ذریعہ اس کو بے اثر بنادیا تھا ۔ اپیل میں ریاستی حکومت کے اسی فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا ۔ چیف جسٹس ایچ ایل دتو اور جسٹس ایم وی لوکر اور جسٹس اے کے سیکری پر مشتمل سپریم کورٹ کی بنچ نے فیصلے میں کہا کہ معذرت خواہ ہیں ، ہمیں اس سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT