Sunday , October 21 2018
Home / ہندوستان / سپریم کورٹ میں کارتی مقدمہ پر گرماگرم مباحث

سپریم کورٹ میں کارتی مقدمہ پر گرماگرم مباحث

نئی دہلی ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کارتی چدمبرم مقدمہ میں آج سپریم کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ کی جانب سے تحقیقاتی محکموں کے خلاف اپنی درخواست سے دستبرداری کے عوض ان کی شدید مخالفت سے دستبردار ہونے کے مسئلہ پر گرماگرم مباحث دیکھے گئے۔ ای ڈی نے کہا کہ رقوم کی غیرقانونی منتقلی کے مقدمہ میں راحت رسانی کے لئے وہ ہائیکورٹ سے رجوع ہوکر راحت رسانی طلب کرسکتے ہیں۔ کارتی کے والد سابق مرکزی وزیرفینانس پی چدمبرم نے بھی کارتی کو راحت رسانی کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ دو گھنٹہ طویل سماعت کے دوران جو چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا کی زیرقیادت سپریم کورٹ کی بنچ نے سماعت کی۔ ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل تشارمہتا نے ای ڈی کی پیروی کی۔ کل کی مناسب سماعت کے لئے کارگذار چیف جسٹس نے کارتی کو اپنی درخواست مناسب اجلاس پر پیش کرنے کا مشورہ دیا۔ چند گھنٹے بعد کارتی کے وکلاء داین کرشنن اور موہت ماتھر نے ہائیکورٹ کے جسٹس ایس رویندر بھٹ سے گذارش کی کہ وہ کل اپنے کمرہ میں اس مقدمہ کی سماعت کریں۔

TOPPOPULARRECENT