Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / سپریم کورٹ میں کانچا ایلیا کی کتاب پر پابندی عائد کرنے کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ میں کانچا ایلیا کی کتاب پر پابندی عائد کرنے کی درخواست مسترد

حیدرآباد /13 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سپریم کورٹ نے آج آریا ویسا لیڈر اور ایڈوکیٹ ویرنجینیلو کی جانب سے داخل کردہ درخواست کو آج مسترد کردیا جس میں پروفیسر کانچا الیا کی جانب سے تحریر کردہ کتاب ’’سماجیکا اسمگلرلو کو ماٹالو‘‘ پر پابندی عائد کرنے کی استدعا کی گئی تھی ۔ ایک غیر معمولی فیصلہ میں عدالت نے یہ واضح کردیا کہ اس کتاب پر صرف اس بنیاد پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی ہے کہ اس نے تنازعہ پیدا کردیا ہے ۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی قیادت میں بنچ نے کہا کہ عدالت اس کتاب پر پابندی عائد نہیں کرے گی ۔ ایسا کرنے سے اظہار خیال کی آزادی پر کاری ضرب پڑے گا ۔ سپریم کورٹ نے تاہم احساس ظاہر کیا کہ مصنف کو احتیاط برتنے کیلئے مشورہ دیا جاسکتا ہے ۔ اس دوران پرورفیسر کانچہ ایلیا نے ہندوستانی عدلیہ سے اظہار تشکر کیا ۔ اس نے واضح طور پر اظہار خیال کی آزادی کے حق کو برقرار رکھا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT