Saturday , October 20 2018
Home / ہندوستان / سپریم کورٹ میں 8مارچ کو ’لو جہاد‘کیس کی مزید سماعت

سپریم کورٹ میں 8مارچ کو ’لو جہاد‘کیس کی مزید سماعت

نئی دہلی، 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے جمعرات کو کہا کہ وہ اس معاملہ کی مزید سماعت 8 مارچ کو کرے گا کہ آیا دو بالغوں کی شادی میں عدالت کو دخل دینے کا اختیار ہے ۔ سپریم کورٹ نے یہ بات کیرلا لو جہاد معاملہ میں کہی ہے ۔تین ججوں پر مشتمل سپریم کورٹ کی ایک بنچ اس معاملہ کی سماعت کر رہی ہے جس کی قیادت چیف جسٹسس آف انڈیا دیپک مشرا کررہے ہیں اور اس میں جسٹس اے ایم کھانولکر اور ڈی وائی چندرچوڑ شامل ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT