Thursday , November 23 2017
Home / پاکستان / سپریم کورٹ نے شریف خاندان اور ڈار کی عرضیاں قبول کرلیں

سپریم کورٹ نے شریف خاندان اور ڈار کی عرضیاں قبول کرلیں

اسلام آباد’ 9ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی سپریم کورٹ نے پناما پیپر لیک فیصلہ معاملے میں معزول وزیر اعظم نواز شریف کے رشتہ داروں اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نظرثانی کی عرضی غور کرنے کے لئے قبول کرلی ہے ۔ ان عرضیوں پر سپریم کورٹ میں بارہ ستمبر کو سماعت ہوگی۔اخبار سمع میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق جسٹس اعجاز افضل اس تین رکنی بنچ کی صدارت کریں گے او راس میں شامل دو دیگر جج شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسان ہیں۔ سپریم کورٹ نے 28جولائی کو اپنے فیصلے میں نواز شریف کو وزیر اعظم کے عہدہ کا نااہل قرار دیا تھا اور اس کے بعد شریف خاندان نے اس فیصلے کے خلاف دو الگ الگ نظر ثانی کی عرضیاں دائر کی تھیں۔ ڈار نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ شریف خاندان کی بیرونی ملکوں میں جائیداد کی جانچ کرنے والے جے آئی ٹی نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے اور یہ فیصلہ ضروری دستاویزات کی جانچ کے بغیر ہی دیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT