Wednesday , February 21 2018
Home / دنیا / سپریم کورٹ کو سرزنش کے اقدام کے خلاف حکومت مالدیپ کا انتباہ

سپریم کورٹ کو سرزنش کے اقدام کے خلاف حکومت مالدیپ کا انتباہ

مالے ۔4فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت مالدیپ نے آج پولیس اور فوج کو حکم دیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے صدر عبداللہ یامین کی گرفتاری اور ان کی سرزنش کے سپریم کورٹ کے کسی بھی اقدام میں مزاحمت کی جائے ۔ سپریم کورٹ سیاسی قیدیوں کی رہائی سے انکار کرچکی ہے ۔ مجمع الجزائر مالدیپ میں سیاسی بحران پیدا ہوگیا ہے ۔ جب کہ سپریم کورٹ نے عبداللہ یامین کی گرفتاری اور ان کی سرزنش کا حکم دیا ۔ ناراض وزیراعظم پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ملک کی شبیہہ کو عالم گیر سطح پر مسخ کر کے پیش کیا ہے ۔ اتوار کی رات سپریم کورٹ کے ججس نے عہدیداروں کو حکم دیا تھا کہ 9سیاسی قیدیوں کو رہا کردیا جائے اور 12 ارکان مقننہ کی نشستیں بحال کردی جائیں ‘ جنہیں یامین کی پارٹی سے انحراف کرنے کے جرم میں برطرف کردیا گیا تھا ۔ سپریم کورٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ اقدام سیاسی محرکات پر مبنی ہے لیکن یامین کی حکومت نے اب تک عدالت کے حکم کی تعمیل کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ پارلیمنٹ اور مزاحمت کرنے والے بین الاقوامی دباؤ کو عدالت کے احکام کا احترام کرنے اور جمہوریت بحال کرنے کے مطالبات کو نظرانداز کردیا ہے ۔ قومی ٹی وی سی اتوار کے دن اٹارنی جنرل محمد عقیل نے خطاب کرتے ہوئے عدالتی اقدامات کا دفاع کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT