Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / سپریم کورٹ کیلئے چار نئے ججوں کا تقرر

سپریم کورٹ کیلئے چار نئے ججوں کا تقرر

نئی دہلی۔ 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کیلئے آئندہ دو دن چار نئے ججوں کا تقرر متوقع ہے۔ باور کیا جاتا ہے کہ صدر جمہوریہ نے ہائیکورٹ کے تین چیف جسٹسیس اور ایک سینئر وکیل کی عدالت عظمیٰ میں تعیناتی کیلئے ناموں کو منظوری دے دی ہے۔ سرکاری ذرائع نے آج کہا کہ مدھیہ پردیش ہائیکورٹ کے جسٹس اے ایم کھنویلکر، الہ آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ڈی وائی چندرا چوڑ، کیرالا ہائیکورٹ کے جسٹس اشوک بھوشن اور ایک سینئر وکیل اور سابق ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل ایل ناگیشور راؤ کی سپریم کورٹ جسٹسیس کی حیثیت سے تعیناتی کو صدرجمہوریہ نے منظوری دے دی ہے۔توقع ہے کہ وہ جمعہ یا آئندہ ہفتہ کے اوائل میں اپنے عہدوں کا حلف لیں گے۔

TOPPOPULARRECENT