Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / سپریم کورٹ کی جانب سے لوک ایوکت اترپردیش کا تقرر

سپریم کورٹ کی جانب سے لوک ایوکت اترپردیش کا تقرر

نئی دہلی / لکھنو ۔ 16 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دستوری اختیارات کو بروکار لاتے ہوئے سپریم کورٹ نے آج سابق ہائیکورٹ جج جسٹس ویریندر سنگھ کو بحیثیت اترپردیش لوک ایوکت نامزد کیا ہے جبکہ ریاستی حکومت اس خصوص میں عدالتی احکامات کی تعمیل میں ناکام ہوگئی تھی ۔ عدالت عظمیٰ نے لوک ایوکت کا تقرر کرتے ہوئے سماج وادی حکومت کو پشیماں کردیا ہے اور دستوری ادارہ کے احکامات کی تعمیل میں نا کامی پر ناراضگی کا بھی اظہار کیا ہے۔ اگرچیکہ سپریم کورٹ نے لوک ایوکت تقرر پر رہنمایانہ خطوط جاری کئے تھے لیکن حکومت اترپردیش دو مرتبہ مشاورت کے بعد بھی اتفاق رائے میں ناکام ہوگئے ہیں اور آج مقررہ مہلت ختم ہوجانے پر سپریم کورٹ نے 5 ناموں کی فہرست کا جائزہ لینے کے بعد الہ آباد ہائیکورٹ کے سابق جج ویریندر سنگھ کا بالآخر تقرر کردیا اور ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہیکہ اس کے احکامات کی تعمیل سے متعلق 20 ڈسمبر تک رپورٹ پیش کر

TOPPOPULARRECENT