Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / سپریم کورٹ کی ہدایت پر جونیر ڈاکٹرس کی ہڑتال ختم

سپریم کورٹ کی ہدایت پر جونیر ڈاکٹرس کی ہڑتال ختم

حیدرآباد 28 اکٹوبر (سیاست نیوز) اندرا پارک کے پاس جاری جونیر ڈاکٹرس کی خاموش ہڑتال آج ختم کردی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی ہدایت کی روشنی میں جونیر ڈاکٹرس نے ہڑتال واپس لے لی۔ قبل ازیں تلنگانہ ڈپٹی چیف منسٹر (انچارج وزیر صحت و طبابت) ڈاکٹر راجیا نے ہڑتالی جونیر ڈاکٹرس سے سخت گیر موقف سے باز آنے اور ڈیوٹی پر رج

حیدرآباد 28 اکٹوبر (سیاست نیوز) اندرا پارک کے پاس جاری جونیر ڈاکٹرس کی خاموش ہڑتال آج ختم کردی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی ہدایت کی روشنی میں جونیر ڈاکٹرس نے ہڑتال واپس لے لی۔ قبل ازیں تلنگانہ ڈپٹی چیف منسٹر (انچارج وزیر صحت و طبابت) ڈاکٹر راجیا نے ہڑتالی جونیر ڈاکٹرس سے سخت گیر موقف سے باز آنے اور ڈیوٹی پر رجوع ہونے کی خواہش کی اور کہاکہ حکومت تلنگانہ جونیر ڈاکٹرس کے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی سے ہمدردی رکھتی ہے اور اس بات کا اعلان کیاکہ حکومت تلنگانہ جونیر ڈاکٹرس کے مطالبات سے کہیں زائد فوائد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ ڈاکٹر راجیا نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ریاست تلنگانہ میں ملازمین کی تقسیم کے عمل کی تکمیل کے بعد تلنگانہ میں مخلوعہ جائیدادوں کی نشاندہی کئے جانے پر جونیر ڈاکٹرس کے ساتھ مکمل انصاف کرنے اور ان کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کے اقدامات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔ اِسی دوران جونیر ڈاکٹرس قائدین نے واضح طور پر کہاکہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی کسی بھی نوٹس پر وہ ہرگز ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں ہیں۔ بلکہ زنجیری بھوک ہڑتال کیمپس کو جاری رکھتے ہوئے مزید مقامات پر ہڑتالی کیمپس قائم کئے جائیں گے اور حکومت جونیر ڈاکٹرس کے منصفانہ مطالبات کو حل کرنے تک جاری ہڑتال کو ختم نہ کرنے کا سخت انتباہ دیا اور کہاکہ جاری ہڑتال میں مزید شدت پیدا کی جائے گی۔ جونیر ڈاکٹرس قائدین نے مزید کہاکہ کورٹ سے ابھی تک انھیں کوئی نوٹس وصول نہیں ہوئی ہے لہذا حکومت کی جانب سے جاری کردہ جی او نمبر 107 کو فی الفور منسوخ کرنے کا حکومت سے پرزور مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT