Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق اساتذہ کے تقررات کا مطالبہ

سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق اساتذہ کے تقررات کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : نیشنل بیاک ورڈ کلاسیس ویلفیر اسوسی ایشن نے اساتذہ کی تمام مخلوعہ جائیدادوں کو فی الفور پر کرنے سپریم کورٹ کے جاری کردہ ہدایات کو نظر انداز کرنے کا حکومت تلنگانہ پر الزام عائد کیا اور کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر صرف جی او جاری کردیا ۔ لیکن اساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کے لیے آج تک کوئی اعلامیہ ( نوٹیفیکیشن ) جاری نہیں کیا گیا ۔ جس کے نتیجہ میں زائد از پانچ لاکھ بی ایڈ اور ڈی ایڈ ٹریننگ مکمل کرنے والے بے روزگار افراد ( مرد و خواتین ) سڑکوں پر گھومنے پر مجبور ہوچکے ہیں ۔ جب کہ ذمہ داران حکومت نے ٹیٹ نتائج کی اجرائی کے ساتھ ہی اساتذہ کے تقررات سے متعلق اعلامیہ جاری کرنے کا واضح تیقن دیا تھا ۔ لیکن ٹیٹ کا نتیجہ جاری کئے ہوئے ایک عرصہ ہوچکا ہے اور اب تک بھی حکومت اساتذہ کے تقررات عمل میں لانے کے مسئلہ پر ٹال مٹول کی پالیسی اختیار کررہی ہے ۔ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ عہدیداران سرکاری مدارس کو منصوبہ بند انداز میں بند کرنے کی مذموم کوششیں کررہے ہیں اور حکومت بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT