Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / سپریم کورٹ کے پانچ نئے ججس کی حلف برداری

سپریم کورٹ کے پانچ نئے ججس کی حلف برداری

نئی دہلی 17 فبروری ( سیاست ڈآٹ کام ) سپریم کورٹ میں آج پانچ نئے ججس کو حلف دلایا گیا اس طرح سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے بشمول جملہ 28 ججس ہوگئے ہیں۔ جسٹس سنجے کشن کول ‘ جسٹس نوین سنہا ‘ جسٹس موہن ایم شنتنا گوڈکر ‘ جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس ایس عبدالنظیر کو آج چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس جے ایس کیہر نے آج عہدہ کا حلف دلایا ۔ جسٹس کول مدراس ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے جبکہ جسٹس سنہا راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے ۔ جسٹس شنتناگوڈکر کیرالا اور جسٹس گپتا چھتیس گڑھ کے چیف جسٹس تھے جبکہ جسٹس نظیر کرناٹک ہائیکورٹ کے جج تھے ۔ سپریم کورٹ میں جملہ 31 ججس درکار ہوتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT