Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / سچر اور رنگناتھ مشرا کمیٹی کی رپورٹس پر عمل کا مطالبہ

سچر اور رنگناتھ مشرا کمیٹی کی رپورٹس پر عمل کا مطالبہ

حیدرآباد 30 نومبر (راست) تنظیم آواز گریٹر حیدرآباد سنٹرل سٹی کمیٹی کے زیراہتمام دوسری کانفرنس سٹی آفس گولکنڈہ چوراہا آفس میں منعقد کی گئی۔ مہمان خصوصی جناب ایم اے غیاث نے اپنے خطاب میں مسلمانوں کے معاشی حالات اور سچر کمیٹی اور رنگناتھ مشرا کمیشن کی رپورٹس پر عمل آوری کا مطالبہ کیا۔ مرکزی و ریاستی حکومتوں کے عوام مخالف پالیسیوں کی مذمت کی اور کارآمد اسکیمات پر عمل آوری کی ضرورت پر زور دیا۔ تمام زونس کے اراکین نے اپنے محلوں میں بلدی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کا وعدہ کیا۔ نائب صدور جناب عبدالستار، عزیز احمد خان نے بھی مخاطب کیا۔ اس دوران 22 ارکان کے ساتھ جدید کمیٹی تشکیل دی گئی۔ صدر و سکریٹری سید جمال، محمد علی کو منتخب کیا گیا۔ آخر میں خازن جناب سید ذاکر نے شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT