Wednesday , January 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / سچن ، دراویڈ نے کامیابی پر ٹی شرٹس اتارنے سے انکار کردیا تھا

سچن ، دراویڈ نے کامیابی پر ٹی شرٹس اتارنے سے انکار کردیا تھا

نئی دہلی ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق منیجر نے آج انکشاف کیا کہ 2002ء کے دوران لارڈ میں کھیلی گئی نیٹوسیٹ ٹرافی میں ہندوستانی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف یادگار کامیابی حاصل کی تھی اس موقع پر کپتان سارو گنگولی اپنی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سے اپنے ٹی شرٹس اتار دینے کی خواہش کی تھی لیکن سنچ تنڈولکر، راہول دراویڈ اور وی وی ایس لکشمن نے اس خواہش کو قبول کرنے سے پوری شائستگی کے ساتھ انکار کردیا تھا۔ شکلا نے اس سوال کے پس منظر میں یہ انکشاف کیا کہ آیا کرکٹ آئے دن شریفوں کا کھیل رہا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’یہ کسی فرد پر منحصر ہے کہ وہ اس بات کا فیصلہ کرے کہ اس کو کیا کرنا اور شرفاء کے کھیل سے اس (فرد) کا مطلب اور مراد کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT