Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / سچن اور دیگر کی جانب سے کلدیپ کی ستائش

سچن اور دیگر کی جانب سے کلدیپ کی ستائش

 

کولکتہ۔22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ کھلاڑی سچن تنڈولکر، سابق کپتان سورو گنگولی کے علاوہ دیگر کئی اہم کھلاڑیوں نے کلدیپ یادو کے ایڈن گارڈن میں ہیٹ ٹرک مظاہرے کی دل کھول کر ستائش کی ہے۔ گزشتہ رات کلدیپ یادو نے 154 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جن میں میتھیو ویڈ، آسٹن اگر اور پاٹ کمنس شامل ہیں۔ جتن شرما اور کپل دیو کے بعد وہ ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دینے والے تیسرے ہندوستانی بولر ہیں اور ان کے اس کارنامہ پر چاروں گوشوں سے ستائش کی جارہی ہے۔ سچن نے ٹوئٹ کیا ہے کہ کلدیپ یادو اور چہل نے شاندار بولنگ کی جبکہ کلدیپ کا مظاہرہ انتہائی شاندار رہا۔ گنگولی نے کہا کہ یہ ایک خاص بولنگ مظاہرہ رہا۔ یاد رہے کہ کپل دیو نے ایشیا کپ 1991ء کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف ایڈن گارڈن میں ہی ہیٹ ٹرک کیا تھا۔

کلدیپ کے مظاہرے سے 2001ء کی یاد تازہ: ہربھجن
نئی دہلی۔22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کلدیپ یادو کی ہیٹ ٹرک سے کافی خوش سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ اس مظاہرے نے 2001ء سیریز کی یاد تازہ کردی ہے جہاں مارچ 2001ء کی دو پہر اسی حریف اور آسٹریلیائی ٹیم کے خلاف ٹسٹ میں میں نے ہیٹ ٹرک لی تھی۔ حسن اتفاق سے میں اس وقت 21 برس کا نوجوان بولر تھا اور کلدیپ بھی اپنے کیریئر کے آغاز پر ہیں۔ ہربھجن نے مزید کہا کہ اس مظاہرے کے بعد نوجوان بولر کا حوصلہ کافی بلند ہوچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT