Wednesday , August 15 2018
Home / کھیل کی خبریں / سچن جیتے لیکن ڈبلیو ایس بی ایس روس سے ہارا ہندوستان

سچن جیتے لیکن ڈبلیو ایس بی ایس روس سے ہارا ہندوستان

نئی دہلی ۔ /3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نوجوان چمپئین سچن سیوراچ نے ڈیبیو کرتے ہوئے جیت درج کی لیکن اس کے باوجود ہندوستان کو کجان کے عالمی مکے بازی سیریز کے اپنے دوسرے مقابلے میں روس کے خلاف 1-4 سے ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔ روس کے ہاتھوں ملی اس شکست کے ساتھ انڈین ٹائیگرس کو یہ لگاتار دوسری ہار ہے ۔ اس سے قبل ٹیم کو قزاقستان کی آستانہ آرلنس کے خلاف بھی 1-4 سے ہار جھیلنی پڑی تھی ۔ 19 سالہ سچن اپنے پہلے ڈبلیو ایس بی مقابلے میں کل رات ہندوستان کو شاندار شروعات دلاتے ہوئے روس کی جانب سے ڈیبیو کررہے ڈروزو کو شکست دی تھی ۔ سچن نے پہلے دو راؤنڈ کو گنوانے کے بعد مقامی دعویدار کو آخری تین راؤنڈ میں واپسی کرتے ہوئے میچ میں 2-1 سے جیت درج کی تھی ۔ لیکن ہندوستانی ٹیم اچھی شروعات کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی اور روس کی ٹیم کو آسانی سے جیت درج کرنے سے نہیں روک پائی ۔ ہندوستان اپنا اگلا مقابلہ /24 مارچ کو آستانہ آرلنس کے خلاف کھیلے گا ۔

TOPPOPULARRECENT