Friday , May 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / سچن قومی میراتھن کو ہری جھنڈی دکھائیں گے

سچن قومی میراتھن کو ہری جھنڈی دکھائیں گے

نئی دہلی۔21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے سابق عظیم کرکٹر سچن تنڈولکر 25 فروری کو آئی ڈی بی آئی فیڈرل لائف انشورنس میراتھن کے تیسرے ایڈیشن کو ہری جھنڈی دکھائیں گے ۔15,000 سے زیادہ رنر آئی ڈی بی آئی فیڈرل لائف انشورنس میراتھن کے تیسرے ایڈیشن میں حصہ لیں گے ۔ اس میراتھن کو کرکٹ کے عظیم کھلاڑی اور ایونٹ کے امبیسڈر سچن تندولکر جواہر لال نہرو اسٹیڈیم سے ہری جھنڈی دکھائیں گے ۔ یہ قومی میراتھن چیمپئن شپ ہے جسے ہندوستانی ایتھلیٹکس اسوسی ایشن سے منظوری حاصل ہے ۔ میراتھن میں ملک کے چوٹی کے ایتھلیٹ کھیتا رام، گوپی ٹی، جتیندر سنگھ راوت، مونیکا اٹھارے اور جیوتی سنگھ گاوٹے اپنا چیلنج پیش کریں گے ۔ ایونٹ میں25 وہیل چیئر اور پیراایتھلیٹ بھی شرکت کریں گے ۔فاتحین کو مختلف زمروں میں کل آٹھ لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT