Thursday , December 13 2018

سچن نے بالآخر شاراپوا کے تبصرہ پر خاموشی توڑی

ممبئی 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی سابق ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر نے روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپوا کے تبصرے پر بالآخر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہاکہ شاراپوا کی جانب سے انھیں نہ پہچاننے کا بیان دراصل ٹینس کھلاڑی کی کرکٹ سے عدم واقفیت کا نتیجہ ہے۔ یاد رہے رواں برس ومبلڈن کے دوران شاراپوا نے سچن تنڈولکر سے عدم واقفیت کا بیان دیا تھا جس پر کرکٹ کے کروڑہا شائقین نے ٹینس کھلاڑی پر شدید تنقید کی کیونکہ سچن تنڈولکر پابندی کے ساتھ ومبلڈن کے رائل باکس میں مقابلہ کا مشاہدہ کرتے ہیں اور حالیہ عرصہ میں اُنھوں نے راجر فیڈرر سے بھی ملاقات کی تھی۔ علاوہ ازیں ممبئی میں اینٹی وائرس کی معروف کمپنی کیسپر اسکائی کی جانب سے اسکولی طلبہ کے لئے شعور بیداری مہم میں انھوں نے اپنی دستخط کردہ بیاٹ کمپنی کے چیرمین اور سی ای او یوجی کیسپر اسکائی کے حوالہ کی اور اِس بیاٹ کی نیلامی سے جو رقم حاصل ہوگی وہ طلبہ میں شعور بیداری مہم پر خرچ کی جائے گی۔ بھارت رتن سچن تنڈولکر اِس کمپنی کیسپر اسکائی کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں جنھوں نے اِس تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ہے۔ دریں اثناء کمپنی کے سی ای او نے بچوں کے لئے محفوظ انٹرنیٹ کے استعمال کے لئے شروع کی جانے والی مہم کے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔

TOPPOPULARRECENT